ایجوکیشن ووچرسکیم سے منسلک سکولوں کے طلبہ میں ”سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم“ کی سی ڈیز تقسیم کرنے کا کام مکمل

 لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن نے 10مختلف اضلاع مےں اےجوکےشن ووچرسکےم سے منسلک سکولوں کے طلباءو طالبات کی کمپےوٹر ائزڈ حاضری محفوظ رکھنے والے سافٹ وئےر”سٹوڈنٹ انفارمےشن سسٹم“ کی سی ڈےز تقسےم کرنے کا کام مکمل کرلےا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اےجوکےشن فاو¿نڈےشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کے طالبعلموں کا کمپےوٹر ائزڈ حاضری ڈےٹا محفوظ کرنے کے لئے خصوصی سافٹ وےئر تےار کےا ہے جس کے ذرےعے طالبعلموں کی تصاوےر اور دےگر ضروری تفصےلات کو کمپےوٹر مےں محفوظ کرلےا گےا ہے اس طرح امتحانات مےں نقل اوردوسروں کی جگہ امتحان دےنے کے منفی رجحان کا مکمل خاتمہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن