لاہور (نامہ نگار) پاکستان اور برادر ملک ترکی تاریخ، ورثہ، دینی علوم، معاشی، معاشرتی اقدار اور زندگی کے دیگر کئی امور میں ہم آہنگی موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نئی نسل کو قرآن کریم کی روشنی میں اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مدد کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر پاک ترک سکول محمد قرطاس، ڈائریکٹر رومی فورم مسعود خاک ماس، کوآرڈی نیٹر، محمد اسلم بھٹی اور دیگر نے دو رکنی وفد صدارتی ایوارڈ یافتہ سکاﺅٹ لیڈر مقصود چغتائی اور قاری محمد فیاض کے دورہ پاک ترک سکول میں کیمپس رائیونڈ روڈ برانچ کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سکول کی انتظامیہ کی جانب سے ترکی کے عالم دین محمد فتح اللہ گولن کی نئی کتاب ”اسلام اور دور حاضر“ کی کتاب مقصود چغتائی کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر مقصود چغتائی نے کہا کہ ترکی سکالر محمد فتح اللہ گولن نے عمر بھر اسلام کی تدوین اور ترویج کے لئے کام کیا۔
پاکستان اور ترکی میں تاریخ، ورثہ، دینی علوم، معاشرتی اقدار میں ہم آہنگی موجود ہے: محمد قرطاس
Mar 18, 2013