وزیراعظم پرویز اشرف سی ڈی اے کے نادہندہ ہیں: برطانوی نیوز ویب سائٹ جی ٹین ون میں ایک کنال کا پلاٹ خریدا جو نادہندگی کے باعث کینسل کردیا گیا

لندن /اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)کے نادہندہ ہونے کا انکشاف اتوار کو برطانوی نیوزویب سائیٹ نے کےا۔ برطانوی نیوزویب سائیٹ کے مطابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف سی ڈی اے کے 20لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے26 نومبر 1988 میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی ٹین ون میں اپنی فرم فئیرون کےلئے سی ڈی اے سے1کنال کا پلاٹ خریدا تھا۔بعد ازاں 1994 میں سی ڈی اے نے نادہندگی کے باعث راجا پرویز اشرف کو الاٹ کردہ پلاٹ کینسل کردیا تھا۔کینسل ہونے کے باجود راجا پرویز اشرف کی فرم نے پلاٹ پر 12 دکانیں اور 10 فلیٹ تعمیر کرکے فروخت کردیئے تھے۔ وزیراعظم کی فرم فئیرون میں راجا شوکت علی اور رضیہ بیگم پارٹنر ہیں۔
وزیراعظم/ نادہندہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...