ڈیرہ غازی خان (نامہ نگا ر) مسلم لیگ (ن) میرا گھر ہے کوئی سیاسی مسافر مجھے اپنے گھر سے نکال کر وہاں نہیں آسکتا، میں نے زندگی بھر اپنی پارٹی سے وفا کی، سیاسی مسافروں کی طرح بار بار پارٹیاں نہیں بدلیں، سابق صدر پرویز مشرف لغاری سرداروں کے باس تھے ان کے ذریعے اقتدار کے مزے لوٹنے والے کم از کم ان سے ہی وفا کریں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دوست محمد خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ لغاری سرداروں نے بے وفائی کر کے پارٹیاں بدلیں جبکہ میں نے زندگی بھر پارٹی سے وفا کی ہے گھر کا سربراہ اس وفا کو پہلے دیکھتا ہے۔
”مسلم لیگ (ن) گھر ہے‘ کوئی سیاسی مسافر مجھے نہیں نکال سکتا“ لغاری برادران کے حوالے سے ذوالفقار کھوسہ کا ردعمل
Mar 18, 2013