اسلام آباد(اے پی اے )پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ملک میں انجینئرزکی پیشہ ورانہ استعدادکار بڑھانے کےلئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا حکام کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل نے سی پی ڈی فریم ورک کے نفاذ کے لئے حکمت عملی وضع کی ہے جس کے تحت مختصر مدت کے تربیتی کورسز ،سیمینارزکا اہتمام اورملک بھر میں انجینئرنگ کے پیشہ ورانہ اداروں کی سی پی ڈی سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ملک کی مختلف جامعات میںپرفیشنل ڈویلپمنٹ کی اکیڈیمیوں کے قیام کےلئے فنڈز درکار ہیں۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پاس 82 ادارے اور یونیورسٹیاں انجینئرنگ کے پروفیشنل اداروں کے طور پر رجسٹر ہیں اور اب تک کونسل نے انجینئرز کے لئے پیشہ ورانہ تربیت کے 124 پروگرام منعقد کئے ہیں۔