ڈاکٹر قدیر کی ”تحریک تحفظ پاکستان نے ”گرینڈ الائنس اور انتخابی نشان میزائل کی رجسٹریشن کیلئے درخواست دیدی

Mar 18, 2013

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک تحفظ پاکستان نے پاکستان بچاﺅ تحریک کے نام سے گرینڈ الائنس اور انتخابی نشان میزائل کی رجسٹریشن کےلیے درخواست الیکشن کمشن کو جمع کرا دی ہے۔ تحریک کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اطلاعات روحیل اکبر نے بتایا کہ اس اسوقت چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں 20سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملک بچانے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو چکی ہیں جوآئندہ آنے والے الیکشن میں مل کرملک دشمن قوتوں کے خلاف صف آرا ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزےر اعظم اےسا ہونا چاہئے جو انتخابات کروانے کے علاوہ معےشت کو بھی بہتر بنانے کی صلاحےت رکھتا ہو۔

مزیدخبریں