لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ انکم ٹیکس کا نادہندہ نکلا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پر ٹی وی رائٹس کے ٹھیکوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پانچ کروڑ روپے کی وصولی کیلئے پی سی بی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے جس کے جواب میں پی سی بی نے ابھی تک کوئی موقف نہیں دیا۔