صدرزرداری، جنرل کیانی امریکہ سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کریں: فوزیہ صدیقی

لاہور(خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ+آن لائن) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر زرداری اور آرمی چیف جنرل کیانی سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے امریکی حکومت سے مطالبہ کرےںکیونکہ یہی ایک راستہ ہے جو مظلوم کی فوری رہائی کا سبب بن سکتاہے، یہ قوم پر بڑا احسان ہوگا کہ صدر پاکستان اور آرمی چیف عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے فوری طور پر سنجیدہ اقدمات کریں۔ ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی مدتِ صدارت آئندہ تین چار ماہ میں ختم ہونے والی ہے اور آرمی چیف اشفاق پرویز کیا نی بھی نومبر میں باقاعدہ ریٹائر ہو جائیں گے لہذا وہ جاتے جاتے عظیم کار خیر کر جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ریمنڈڈیوس کے بدلے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروایا جاسکتا تھا لیکن اس اہم موقع کو حکومت نے گنوا دیا۔ قوم پوچھتی ہے کہ 4 پاکستانیوں کو قتل کرنیوالے ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ پاکستان سے لے جاسکتا ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ سے کیوں نہیں رہا کروایا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی و پنجاب حکومت عافےہ کے معاملے کو سر فہرست رکھے، امریکہ عافےہ کو رہا کرنا چاہتا ہے، رکاوٹ صرف پاکستان سے ہے۔ عوام اس پارٹی کو ووٹ دیں جو عافےہ رہائی کو اپنے منشور، بےانات ،جلسوں اور جلوسوں کا حصہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ 5سالوں میں بھی معصوم عافےہ کا واپس نہ آنا پارلیمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ 72دن ہوگئے عافےہ کا فون نہیں آےا ،وہ زندہ بھی ہے کہ نہیں ،ہمیں نہیں معلوم۔ نگراں حکومت کے قےام کے بعد بھی راجہ پروےز اشرف کو نئے وزےر اعظم کے انتخاب تک تمام اختےارات حاصل ہیں۔ وہ خط لکھ دیں تو عافیہ صدیقی فوری پاکستان واپس آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عافےہ صدیقی کے اغواءاور مظالم کے ابتدائی 5 سالوں کا ذمہ دار جنرل مشرف اور امریکہ ہے اور بعد کے5 سالوں کی ذمہ داری موجودہ حکمران و اپوزیشن، سےاسی اور عسکری قےادت پر عائد ہوتی ہے۔ موجودہ پارلیمنٹ نے 5سال صرف اور صرف کرپشن پر توجہ دی۔ قبل ازیں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بادامی باغ میں جلائی جانیوالی مسیحی بستی جوزف کالونی کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار یک جہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بادامی باغ واقعہ پر میرا دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہاں جو کچھ ہوا اسلام اسکا درس نہیں دیتا، ایک فرد کے جرم کی سزا پوری برادری کو دینا امریکی رویئے کا اظہار ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن