مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر نے دو گورنمنٹ پرائمری سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے لکڑو میں نامعلوم شر پسندوں نے دو گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارتوں میں بارودی مواد نصب کیا تھا،جو دھماکےسے پھٹ گیا. دھماکے کے نتیجے میں دونوں سکولوں کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن