گورنربلوچستان ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی

صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس وزیراعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی نے گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی کو بھیجی تھی۔ بلوچستان اسمبلی کو آئین کی شق ایک سو دو کے تحت تحلیل کیا گیا ہے جبکہ اسمبلی کی تحلیل کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، صوبے میں نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری تک اسلم رئیسانی بطور وزیراعلٰٰی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن