متحدہ برسراقتدار آکر ملکی خزانہ خالی کرنے والوں کو عوام کے سامنے پھانسی پر لٹکائے گی. الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے انتیس ویں یوم تاسیس پر ملک کے انتیس شہروں میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا، اپنے خطاب میں الطاف حسین نے برسراقتدار آ کر جاگیر داروں وڈیروں کی زمینیں ہاریوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، قائد ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ جنہیں ملازمت نہیں ملتی تھی ایم کیو ایم نے انہیں ایوانوں میں جاگیرداروں وڈیروں کے برابر لے جا کر بٹھا دیا اسی لئے جاگیر دار ایم کیو ایم سے نفرت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم برسراقتدار آکر ملکی خزانہ خالی کرنے والوں کو عوام کے سامنے پھانسی پر لٹکائے گی،، الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت میں آکر پورے ملک میں میٹرک تک تعلیم اور ہر شہری کے لئے علاج معالجہ کی سہولت مفت کرے گی،، ایوانوں میں خواتین کے لئے 50 فیصد نشستیں مختص کی جائیں گی.

ای پیپر دی نیشن