اڑتیس سالہ ایکٹریس ہالی وڈ کی 2,520 ویں سٹار ہوں گی جن کے نام کا ستارہ لاس اینجلس میں واقع ہالی وڈ بلیورڈ پر جگمگائے گاکیٹ ونسلیٹ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی وڈ سٹارز کی بینڈ ویگن جوائن کرنے والی ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ’’واک آف فیم‘‘ کا حصہ بن چکے ہیں۔ کیٹ ونسلیٹ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ’’ ٹائٹینک‘‘ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اور فلم میں کوسٹارکیتھی بیٹس کیٹ کو ان کے نام کا ستارہ پیش کریں گے۔’’وا ک آف فیم‘‘ تقریبات کی پروڈیوسر اینا مارٹنزکا کہنا ہے لاس اینجلس کی مشہورومعروف بلیورڈ پر کیٹ ونسلیٹ کا اضافہ بہت خوشگوار ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔ وہ اپنے کام کی بنیاد پر اس کی حقدار تھیں۔دنیا بھر میں پھیلے کیٹ کے پرستار بھی یقیناخوش ہوں گے۔حال ہی میں ’’واک آف فیم‘‘کا حصہ بننے والوں میں ’’نان سٹاپ‘‘ سٹار جولیانی مو ر اور گلی کی جین لنچ شامل ہیں۔
لیوپیٹا نیون گو: ہالی وڈ کی نئی ’’آسکر سٹار‘‘
غلامی کے موضوع پر بنی ’’12 ایئرز اے سلیو‘‘سے شہرت کی بلندیوں کوچھونے والی لیوپیٹا نیون گو نے آسکرایوارڈز 2014ء کی ستاروں بھری شام میں سب سے زیادہ پذیرائی سمیٹی جبکہ آسکر سے پہلے اسی کردار پر انہیں 45 ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ لیو پیٹا جب سٹیج پر آئیں تو حاضرین نے کھڑے ہوکر ڈھیر ساری تالیوں کی گونج میں ان کاشاندار استقبال کیا۔فلم ’’12 ایئرزاے سلیو‘‘ میں اپنے کردار میں حقیقت کارنگ بھرنے والی کینیا کی 31سالہ لیوپیٹا نے اپنی پہلی پرفارمنس سے ثابت کردیا کہ ہالی وڈ میں ایک نیا ستارہ جنم لے چکا ہے جو اپنی روشنی سے بہت دیر تک فلمی افق کو روشن رکھے گا۔لیوپیٹاکو ایک زمانے میں اپنی رنگت تکلیف دیتی تھی۔ وہ خود کو ٹی وی پر دیکھ کر بہت بدصورت خیال کرتی تھیں۔بقول لیوپیٹا وہ خدا سے ایک ہی دعا کرتی تھیں کہ کسی روز وہ سو کر اٹھیں تو ان کی جلد کا رنگ سیاہ سے صاف رنگت میں تبدیل ہوچکا ہو۔۔لیوپیٹاکو فیشن سے بھی لگاؤ ہے اور بہت سے مشہور ڈائینرز کے ملبوسات ان کی وارڈروب کا حصہ ہیں۔ انہیں بلیو کلر انہیں پسند ہے۔ کیرئیر کے آغاز پر ہی آسکر ز تو لیوپیٹا نے جیت لیا لیکن اس اعزاز نے ان کے فنی سفر کو اور بھی کٹھن بنادیا ہے۔ میرل سٹریپ جیسی سدا بہارایکٹریس کی طرح اگر انہیں خود کو ہالی وڈ میں امر کرنا ہے تو انہیں اپنے قائم کردہ معیار کو آگے لے کرجانا ہوگا۔
ہالی وڈ فلم 'نوح' پر پابندی
ہالی وڈ میں آئے روز کوئی نہ کوئی اچھوتے موضوعات پر فلمیں بنتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انہیں پسند کیا جاتا ہے لیکن حال ہی میں ہالی وڈ میں اسلامی موضوع پر بنائی گئی فلم ’’نوح‘‘ کی نمائش پر بحرین، متحدہ عرب امارات اور قطر نے پابندی لگا دی ہے۔بڑے بجٹ کی اس فلم میں نامور اداکار رسل کرو نے حضرت نوح علیہ السلام کا کردار ادا کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں قومی میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر جمع ال لیم نے جمعرات کو بتایا کہ فلم میں حضرت نوحؑ کا کردار دکھانے پر اسے سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پیراماؤنٹ پکچرز نے بتایا کہ یو اے ای کے علاوہ قطر اور بحرین نے بھی فلم کو اسلامی تعلیمات کے منافی ہونے پر نمائش سے روکنے کی تصدیق کی ہے۔پاکستان اور تیونس میں حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسے سنسر بورڈ سے منظوری نہیں مل سکے گی۔ہدایت کار یڈیرن ایرونوفسکی کی یہ فلم اٹھائیس مارچ سے امریکہ میں پیش کر دی جائیگی۔
ٹیلر سوئفٹ سب پر بھاری
دنیا بھر میں لیڈی گاگا، کیٹی پیری، بیونسے یا جسٹن بیبر کے چرچے ہیں مگر آمدنی کے لحاظ سے23 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے گزشتہ سال ان سب بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔بل بورڈ نامی امریکی جریدے نے گزشتہ سال سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ لگ بھگ 4 کروڑ ڈالرز کے قریب کما کر سب سے بازی لے گئی ہیں اس طرح مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو سال 2013ء کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی گلوکارہ قراردیا گیا ہے۔بل بورڈ میگزین کی سالانہ فہرست میں سوئفٹ 39.7 ملین ڈالر کی آمدن کے ساتھ سر فہرست نظر آتی ہیں۔ ٹیلر کے چوتھے البم کے گانوں کی دھوم اور اس کے چھ ماہ تک چلنے والے سولڈ آوٹ میوزکل شو ریڈ ٹور سے حاصل ہونے والی 30 ملین ڈالر کی آمدنی نے اسے امیر ترین گلوکاروں کی صف میں سب سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔