سانحہ اسلام آباد کچہری، وکلا کا آج پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ کچہری کے خلاف اپنے مطالبات منوانے کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہداء ہال میں ڈسٹرکٹ بار اور ہائیکورٹ بار کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کچہری کی منتقلی‘ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کی امداد ملنے تک پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنا دیا جائے گا اور وزیراعظم ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا۔ وکلاء آج شہداء ہال سے صبح دس بجے لانگ مارچ کی شکل میں پارلیمنٹ ہائوس کی طرف روانہ ہوں گے۔ وکلاء کا مطالبہ ہے  واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جس میں چودھری نثار‘ آئی جی سکندر حیات‘ ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضوان اور تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او خالد اعوان کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکلاء نے سول سوسائٹی‘ سٹوڈنٹس فائونڈیشنز اور سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...