مظفر گڑھ: طالبہ خودسوزی کیس: تفتیشی افسر تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈیرہ غازی خان/مظفر گڑھ  (آئی این پی)  انسداد دہشت گردی  عدالت ڈیرہ غازی خان  کے جج سجاد حسین سندھو  نے  وزیراعلیٰ کے حکم پر  مظفر گڑھ کی زیادتی کا شکار لڑکی آمنہ  کے کیس کی  صحیح تفتیش نہ کرنے والے  گرفتار تفتیشی افسر  سب انسپکٹر رانا ذوالفقار کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس تھانہ میرہزار خان کے حوالے کردیا۔ پیر کو   پولیس تھانہ میر ہزار خان نے سخت سکیورٹی میں  زیادتی کیس کی ناقص تفتیش کرنے کے مقدمہ میں  ملوث گرفتار ملزم تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر رانا ذوالفقار احمد کو عدالت میں  پیش کیا۔ پولیس نے عدالت  سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ مقدمہ کی ایف آئی آر کے مطابق دیگر ملزمان ڈی ایس پی  صدر مظفر گڑھ چوہدری اصغر‘ ڈی ایس پی  جتوئی  سرکل عبدالطیف کانجو‘ ایس ایچ او شاہد علی‘ ایس ایچ او رانا ادریس مفرور ہیں۔ واضح رہے کہ  نوجوان لڑکی آمنہ مائی سے زیادتی کا ملزم پولیس کی ملی بھگت اور غلط تفتیش کی وجہ سے  رہا  ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر بطور احتجاج آمنہ نے خود کو آگ لگا کر اپنی جان دیدی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر تفتیشی اور دیگر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔   تاہم ‘  پولیس ڈی ایس پی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی  ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...