لاہور(خصوصی رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی دور میں بوئے گئے ایڈہاک ازم کے کانٹے آج موجودہ حکومت کو نکالنا پڑ رہے ہیں۔ پرویزالٰہی مریضوں کے نام پر سیاست نہ چمکائیں۔ وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا آﺅٹ ڈور اپریل جبکہ ان ڈور مئی میں کام شروع کردے گا۔ پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب صوبہ بھر میں بلا امتیاز لوگوں کو علاج معالجے کی جدید سہولیات بہم پہنچانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جبکہ پرویز الٰہی دور کا ہر منصوبہ کمیشن اور کرپشن کا آئینہ دار ہے۔ پرویزالٰہی نے عوام کو مفت تعلیم کے نام پر جھانسہ دےکر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا۔ پرویزالٰہی کا ہر منصوبہ محض فائلوں تک ہی محدود تھا جبکہ عملی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کےلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے۔
پرویزالٰہی سیاست نہ چمکائیں‘ وزیرآباد کارڈیالوجی کا آﺅٹ ڈور اپریل‘ ان ڈور مئی میں کام شروع کرے گا: سلمان رفیق
Mar 18, 2014