حکومت نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات تیز کردئیے

Mar 18, 2014

لاہور (اشرف جاوید/ نیشن رپورٹ) ملک میں انسداد دہشت گردی و انتہاپسندی کے  خاتمے  کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں، سکیورٹی اور خفیہ اداروں نے نیکٹا کے قیام کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ قومی داخلی سکیورٹی کے اقدامات میں تاخیر سے پرتشدد کارروائیوں کو روکنے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے نیکٹا کے قیام کیلئے خفیہ اقدار کی معلومات کی بنیاد پر روڈ میپ 30 دن کے اندر تشکیل دیں۔ 26 فروری کو حکومت قومی داخلی سکیورٹی پالیسی جاری کر چکی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار کے مطابق پنجاب حکومت نے ریپڈ ریسپانس فورس جو پولیس کی ایک برانچ ہو گی قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے سابق چیف نے کہا کہ نیکٹا کے قیام کیلئے انسداد دہشت گردی کے  اقدامات پر عوامی تحفظات، انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن، قانونی پہلو، انقلابی خیالات کے خاتمے سمیت تمام پہلوؤں کو کور کیا جائیگا۔

مزیدخبریں