گلہری نے 16سالہ لڑکی کے سر میں گھر بنالیا

ہرارے (نیٹ نیوز) دنیا بھر میں ایسے کئی لوگ ہیں جو اپنی پوری زندگی جانوروں کیلئے وقف کردیتے ہیں۔ زمبابوے کی 16سالہ ایبے پٹیرل کا شمار بھی ایسے لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جس نے ایک لاوارث گلہری کو اپنے سر کے بالوں میں گھونسلہ فراہم کر دیا۔ایبے کے والدکے جانوروں کے فارم میں یہ ننھی گلہری کچھ دن قبل داخل ہوئی جسے وہ اپنے گھر لے آئی اور کچھ دنوں بعد ہی یہ قربت محبت میں تبدیل ہوگئی ، اب یہ گلہری اس کے بالوں میں ہی رہتی ہے اور ایبے کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسے نہیں اپناتی تو یہ گلہری مر چکی ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن