لیبیا: فوجی اکیڈمی کے سامنے کار بم دھماکہ‘5 اہلکارو ں سمیت 8 ہلاک

تریپولی(اے پی اے+اے ایف پی)بن غازی کے مشرقی حصہ میں حالات بے قابو ہو گئے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5فوجیوں سمیت 8 افراد  جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں فوجی اکیڈمی کو نشانا بنایا گیا۔ دو ہزار گیارہ کے بغاوت کے نتیجے میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتما ہوا۔ جس کے بعد سے حالات حکومتی کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں۔ تقریبا روزانہ ہی سیکورٹی اہلکاروں پر حملے ہو رہے ہیں اور دیگر جگہوں کو بھی نشانا بنایا جا رہا ہے جبکہ مرکزی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے اور بغاوتی گروپ روز بروز مظبوط ہوتے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...