نیویارک(ثناء نیوز)گیارہ ستمبر کے واقعے کے مبینہ ملزم خالد شیخ نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے داماد سلیمان ابو غیث کا القاعدہ کے ملٹری آپریشن میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ابو غیث کے وکیل نے عدالت کو گزشتہ روز مقدمے کے دوران بتایا کہ انہیں مستقبل میں حملے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔