بدسلوکی پر برہمی، پی آئی اے ارکان پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دے: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق نے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پی آئی اے حکام کے ناروا رویے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سفارش کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو رن وے تک جانے کی اجازت دی جائے۔ اجلاس میں لاہور ائر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی نجف عباس خان سیال کے ساتھ ہونے والی بد سلوکی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا جس پر سیکرٹری سول ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے ایکشن لیتے ہوئے اسٹنٹ سٹیشن منیجر کو معطل اور واقعہ کی انکوائری کروانے کا عندیہ دیا جس پر کمیٹی نے معاملے کو موخر کرتے ہوئے اگلی میٹنگ میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سید عمران احمد شاہ کی تحریک استحقاق پر کمیٹی نے پی آئی اے حکام کے جواب کو مسترد کرتے ہوئے محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اگلی میٹنگ میں رپورٹ مانگ لی ہے۔ مونجوداڑو ائر پورٹ پر ممبر قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر اے ایس ایف طالب حسین کے توہین آمیز رویئے پر کمیٹی نے مذکورہ کمانڈنگ آفیسر کی معذرت کو مسترد کر دیا سیکرٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پی آئی اے میں ایک لاگ سے سیل بنایا جائیگا جو صرف ممبران پارلیمنٹ کو ڈیل کریگا،کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین کمیٹی چوہدری اسد الرحمن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں مختلف اراکین کی تحاریک استحقاق زیر غور آئیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ ائر پورٹس کے وی آئی پیز الائونج میں جاتے وقت ڈر لگتا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم ایم این اے نہیں بلکہ کوئی جرم کر کے آ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...