میٹرو بس کی مخالفت ہوئی‘ آج منصوبہ خود اپنی تاریخی کامیابی کی داستان رقم کر رہا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ  محمد شہبازشریف نے تیسری سالانہ سائوتھ ایشیا گروتھ کانفرنس سے خطاب کے دوران توانائی بحران کو کم شروع نمو کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق ادوار میں توانائی کے حصول کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس  کے باعث معیشت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان 10 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔ اگرچہ یہ مشکل کام ہے‘ لیکن ناممکن نہیں۔ وزیراعلیٰ نے میٹرو بس پراجیکٹ کو قوم کے وسائل عوام پر صرف کرنے کا شاندار منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج یہ منصوبہ خود اپنی تاریخی کامیابی کی داستان رقم کررہا ہے حالانکہ جب منصوبہ شروع کیا تو اس کی بے پناہ مخالفت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...