پشاور: شدت پسندوں کی جانب سے قبائلی علاقوں میں ملالہ کی کتاب پر پابندی عائد کردی گئی

پشاور (آن لائن) شدت پسندوں کی جانب سے قبائلی علاقہ جات میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے بندوبستی علاقوں کے تاجروں نے بھی ملالہ یوسفزئی کی کتاب نہ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ کتاب فروشوں کے ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں چھوٹے بڑے تمام کتاب فروشوں کو ہدایت کی ہے وہ ملالہ کی کتاب کی خرید و فروخت نہ کریں اور نہ ہی ملالہ کی کتاب کو بندوبستی علاقوں کی پرائیویٹ لائبریری میں رکھے اگر کسی نے اس قسم کی کو شش کی تو وہ خود ذمہ دا ر ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے ملالہ کی کتاب کے بندوبستی علاقوں میں بھی خرید و فروخت پرپابندی عائد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...