وہا ڑی (نامہ نگار)پولیس نے وہاڑی کے نواحی علاقے چک نمبر 9/11-WBمیں 12سالہ لڑکی کی 23سالہ لڑکے سے شادی رکوا کر لڑکی کی والدہ اور دلہا کو گرفتار کر لیا جبکہ نکاح خواں فرار ہو گیا ۔ پیر کو ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کے مطابق نواحی چک نمبر9/11-WBمیں بارہ سالہ لڑکی کی تئیس سالہ لڑکے کے ساتھ شادی کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شادی رکوا دی ۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ اور دلہا کو گرفتار کر لیا جبکہ نکاح خواں فرار ہو گیا۔پولیس نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کے تفتیش شروع کر دی۔