جدہ (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب سے 4400 پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے معاملات طے ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جدہ جیل میں موجود پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان لایا جائیگا۔ پاکستانی قونصلر جنرل جدہ آفتاب کھوکھر نے بتایا کہ 4400 قیدی چند روز میں وطن واپس پہنچیں گے۔ خصوصی پروازوں کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا حالیہ دورہ پاکستان اہمیت کا حامل تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے۔
سعودی عرب سے 4400 پاکستانی قیدی وطن واپس لانے کیلئے معاملات طے
Mar 18, 2014