لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت امن کے قیام میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے،اگر ہر واقعہ پر رینجرز اور فوج ہی کو طلب کرنا ہے تو پورا ملک فوج کے حوالے کردینا چاہیے،نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاں مسلم ،ہندو،سکھ عیسائی اور شیعہ ہونے کی کوئی تمیزنہیں ۔
پنجاب حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی:اہلسنت و الجماعت
Mar 18, 2015