حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے:ثمینہ گھرکی

Mar 18, 2015

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو بجلی مہنگی کرنے کی ہرگز بھی اجازت نہیں دے گی حکومت کو فوری طور پر بلدیاتی الیکشن کروانے کی ایک تاریخ دے دینی چاہئے کیونکہ بلدیاتی داروں کے بغیر جمہوریت نا مکمل ہے اور اس کے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے مسائل و مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت کو سپریم کورٹ کا حکم مانتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں