لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کی ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 22مارچ کے کنونشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں سانحہ یوحنا کو انتہائی سفاکانہ اور ظالمانہ قراردیا گیا ، دریں اثناء حافظ اشرف کی زیر قیادت وفد نے یوحنا آباد چرچ کا دورہ کیا اس موقع پرقاری مشتاق ، مدثر صدیق، رشید احمد ، رشید بٹ بھی موجود تھے۔