لاہور (نامہ نگار) تھانہ مسلم ٹائون کے علاقے میں 17 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان باسط گلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی رہائشی باسط وحدت روڈ پر نقشہ سٹاپ کے نزدیک موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس کے گلے میں کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کی ہسپتال میں حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔