واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے آپریشنز کمانڈر ذکی الرحمان لکھوی کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لکھوی کے بارے میں پاکستان کو باوثوق شواہد فراہم کر دیئے ہیں ۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث دیگر دو ملزمان سے متعلق شواہد بھی پاکستانی حکام کو فراہم کئے گئے ہیں تاہم اس سلسلے میں مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی۔
ممبئی حملے: لکھوی کے بارے میں ٹھوس شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے: امریکہ
Mar 18, 2015