اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے

o… آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے وہ اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیںo آپ کہئے کہ یہ تو بتائو کہ اللہ نے تمہارے لئے جو کچھ رزق بھیجا تھا پھر تم نے اس کا کچھ حصہ حرام اور کچھ حلال قرار دے لیا، آپ پوچھئے کہ کیا تم کو اللہ نے حکم دیا تھا یا اللہ پر افترا ہی کرتے ہو؟o اور جو لوگ اللہ پر جھوٹ افترا باندھتے ہیں انکا قیامت کی نسبت کیا گمان ہے واقعی لوگوں پر اللہ کا بڑا ہی فضل ہے لیکن اکثر آدمی شکر نہیں کرتےo

سورۃ یونس( آیت 58 تا60)

ای پیپر دی نیشن