لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے جنرل منیجر چوہدری خاور نذیر نے کہا ہے کہ کسان تنظیمیں آبیانہ وصولی کا کام مزید تیز کریں تا کہ 30 جون تک 100 فی صد آبیانہ وصولی کا ہدف ممکن ہو سکے۔ یہ بات انہوں نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔