لاہور (کلچرل رپورٹر) نئی فلم ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ گذشتہ روز سبزہ زار میں احمد بٹ،ندا چودھری، مدھو، ببرک شاہ، کاجل چودھری سمیت دیگر فنکاروں کے ہدایتکار شاہد رانا نے چند سین عکسبند کئے۔ اس حوالے سے شاہد رانا نے بتایا کہ یہ شوٹنگ تین روز تک جاری رہے گی پھر ایک روز کے وقفہ کے بعد فارم ہاؤس میں سپیل شروع کریں گے جس میں گانے پکچرائز کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے رائٹر واجد زبیری، پروڈیوسر حافظ فاروق ہیں۔
فلم’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ کی شوٹنگ شروع
Mar 18, 2015