ایڈیلیڈ (سپورٹس رپورٹر )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سابق انگلش ون ڈے سپیشلسٹ دمتری میسکرینہاس کو ٹیم کا بائولنگ کوچ مقرر کر دیا۔ وہ آئندہ دورہ انگلینڈ پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دمتری میسکرینہاس کو شین بونڈ کی جگہ بائولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے جو ورلڈ کپ کے اختتام پر اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔