لندن (بی بی سی رپورٹ) بنگلہ دیش اور بھارت 19 مارچ کو مدمقابل ہونگے لیکن شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہو چکے ہیں۔اشتہار میں دکھایا گیا کہ بھارتی آدمی بنگلہ دیشیوں کو طنزاً کہہ رہا ہے کہ بنگلہ دیش بھارت نے 1971 میں بنایا تھا۔بنگلہ دیشی شائقین نے بھارت کے خلاف کئی طنزیہ وڈیو اشتہار بنا ڈالے۔ انگریزی ہیش ٹیگ ’موقع موقع‘ کا استعمال کر کے ایک دوسرے کے خوب لتّے لے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ نے بھارت اور پاکستان کے مابین میچ کے بارے میں آئی سی سی کا اشتہار تو دیکھا ہی ہو گا جس میں ایک پاکستانی خاندان پاکستان کی جیت کی آس لئے سالہاسال گزار دیتا ہے۔اس طنزیہ اشتہار نے بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اس کے ردِّ عمل میں پاکستانی شائقین نے بھی کئی مضحکہ خیز وڈیو اشتہارات بنا کر یو ٹیوب پر شائع کئے تھے۔تاہم بنگلہ دیش اور بھارت کے متعلق جس اشتہار کا تذکرہ یہاں ہورہا ہے وہ یو ٹیوب پر کسی کے ذاتی اکاﺅنٹ کی کاوش تھی۔کرکٹ کے کھیل کے گِرد اس بڑھتے ہوئے طنزیہ رجحان میں مغربی بنگال کے ایک بڑے فلمی اداکار نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا اور اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’ٹائیگر کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔ بہتر ہو گا اگر ِبلیّوں کو ٹائیگر نہ سمجھا جائے۔‘موصوف نے کڑی تنقید کے بعد معافی مانگ کر اس جملے کو حذف کر دیا۔
”بنگلہ دیش بھارت نے بنایا“ سوشل میڈیا پر تنازع
Mar 18, 2015