لاہور(خبر نگار)سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا نے مسیحی عبادت گاہوں پرحملہ فوجی آپریشن کمزور اور عوام کو بے حوصلہ کرنے کی سازش ہے جو ناکام ہو گی۔ مظاہرین کا قانون ہاتھ میں لینا حکومت پر عدم اعتماد اورانصاف سے مایوسی ہے۔ پیسا کے صدر جنرل علی قلی خان اور دیگر ممبران نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست ہو رہی ہے اور وہ ہارڈ ٹارگٹس کونظر انداز کرنے میں ہی اپنی بہتری سمجھتے ہیں۔