لاہور (خصوصی نامہ نگار)عوامی تحریک نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی فوٹیج بذریعہ کوریئر سروس ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوحنا آباد میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور بے گناہوں کو مارنے والوں کو فوٹیج کی روشنی میں گرفتار کیا جائیگا۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ماڈل ٹاﺅن سانحہ کی ویڈیو میں بے گناہوں پر گولیاں برسانے والوں کو بھی گرفتار کریں،گولیاں مارنے والوں کو معمولی بینائی رکھنے والے بھی اس فوٹیج کے ذریعے شناخت کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بے گناہ کی موت پر قانون حرکت میں آنا چاہئے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا ملنی چاہئے، ماڈل ٹاﺅن میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو عبرتناک سزائیں ملی ہوتیں تو دوبارہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو جرا¿ت نہ ہوتی۔ ترجمان نے کہا کہ یوحنا آباد میں بھی دہشت گرد دھماکوں کے بعد جو کچھ ہوا وہ انتہائی شرمناک تھا اور صوبائی حکومت اس سے کسی صورت بری الذمہ قرار نہیں دی جا سکتی۔
عوامی تحریک