ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادیِ تیراہ میں موجود دہشت گردوں کے خلاف ’ٹھیک نشانے‘ سے فضائی بمباری کی گئی۔پاک فضائیہ کےجیٹ طیاروں کی بمباری سےچونتیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی میں ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے ،ذرائع کے مطابق جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجہ میں کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈر بھی ہلاک ہوئے۔ جیٹ طیاروں وادی تیراہ کے علاقے نری بابا سنڈا پل پربھی بمباری کی۔ فضائی کارروائی میں دس دہشتگرد مارے گئے۔
خیبر ایجنسی میں ہی گذشتہ سال اکتوبر میں خیبر ون کے نام سے باقاعدہ فوجی آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں اب تک ڈیڑھ سو کے قریب دہشت ہلاک کئے جا چکے ہیں جبکہ درجنوں ٹھکانے بھی صفحہ ہستی سے مٹادیے گئے ہیں-
مہمند ایجنسی میں تعلیم دشمن عناصر نے پھر ایک سکول کو نشانہ بنایا
ذرائع کے مطابق تعلیم دشمنوں نے مہند ایجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ کے علاقے مچنی میں گورنمٹ پرائمری سکول کو تباہ کرنے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے سکول کے اندر بارودی مواد نصب کیا تھا۔ جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے اسکول کے دو کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
باجوڑ ایجنسی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک ورکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا جبکہ دوسرا زخمی
باجوڑ ایجنسی میں جاری پولیو مہم کے دوران دہشت گردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ، قوم کے مستقبل کے دشمنوں نے بچنوں کو پولیو کے قطرے پلانے والے ورکروں کو نشانہ بنایا ہے ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ورکر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ، ادھر خیبر پی کے ضلع بونیر میں پولیس کی کارروائی کے دوران 11دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے