راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دو مجرموں کو پھانسی دی گئی جن میں مجرم شوکت علی ، محمد بشیر جبکہ دو مجرموں رب نواز اور طالب حسین کو پھانسی دی جائے گی ، مجرم بیس سال سے زائد کی سزا جیل میں کاٹ چکے تھے، لاہور کوٹ لکھپت جیل میں مجرم طاہر بشیر کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نے دو ہزار میں سبزہ زار میں ارشد علی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا ، اٹک جیل میں مجرم اس خان کو پھانسی دی گئی، جس نے دو مختلف وارداتوں میں پانچ افراد کو قتل کردیا تھا ، فیصل آباد میں بھی دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، مجرموں شفاقت علی اور محمد سعید نےانیس سو اٹھانوے میں دو بھائیوں کو قتل کردیاتھا جبکہ ایک مجرم احسان عرشانی کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا-
جھنگ میں دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی، مجرم ذاکر حسین نے دشمنی پر دربار کے متولی کو قتل کیاتھا جبکہ مجرم غلام محمد نے دو ہزار میں اپنی اہلیہ کےبھائی کوقتل کردیاتھا،میانوالی سینٹرل جیل میں بھی ایک قیدی کو پھانسی دی گئی ، مجرم احمد نواز نے اپنے پھوپھی زاد انیس سے اٹھانوے میں پھوپھی زاد کو قتل کردیا تھ-ا
ملک میں مجرموں کوپھانسی دینے کاسلسلہ وسیع ،آج بھی پنجاب کی مختلف جیلوں میں دس مجرموں کوتختہ دارپرلٹکا دیا گیا
Mar 18, 2015 | 14:52