فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) تھانہ فیکٹری ایریا کی حوالات میں بند ملزم پولیس تشدد کے خوف سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ‘نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل ‘ورثاء کا پولیس پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام ‘پولیس نے ہنگاموں سے بچنے کیلئے متوفی کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ ارشاد کو پولیس نے چند روز قبل گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا تھا۔