پسنی: غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 87 پاکستانیوں سمیت 103 افراد گرفتار

پسنی (آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایرانی سرحد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 103 افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب پسنی میں کارروائی کی جس میں غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 103 باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار باشندوں میں 87 کا پاکستان، 11 افغانستان اور 15 باشندوں کا تعلق ایران سے ہے۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتار باشندوں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ باشندے بغیر سفری دستاویزات کے ایران بارڈر کراس کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...