میانوالی: دریائے سندھ جناح بیراج سے مزید 2 نعشیں برآمد

Mar 18, 2016

نامہ نگار

میانوالی (نامہ نگار) دریائے سندھ سے جناح بیراج کے مقام پر مزید دو نعشیں برآمد ہوئیں۔ پچیس دن کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 20 ہو گئی۔ گذشتہ تین ہفتوں سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی نعشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ نعشیں صوابی، مردان، نوشہرہ، اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے آئی ہیں۔

مزیدخبریں