کراچی (آئی این پی ) بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے نو پاکستان ماہی گیر کراچی پہنچ گئے، کینٹ سٹیشن پر ماہی گیروں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔کئی برسوں بعد بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 3 کا تعلق کراچی جبکہ 6 کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں نے کہا سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں آئے روز بھارتی اور پاکستانی ماہی گیر گرفتار ہوتے رہتے ہیں، دونوں حکومتوں کو چاہیئے مشترکہ طور کوئی ایسی قانون سازی کی جائے جس کے ذریعے ایسے گرفتار ماہی گیروں کی جلد رہائی ممکن ہوسکے۔ ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا وطن اور اپنے پیاروں کی یاد ہر وقت واپسی کی امید کا دیا روشن رکھتی تھی۔