سوتیلی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار

لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی وارادت کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم اور اس کی ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس نے کچھ روز قبل علا قہ تھانہ گلشن اقبال میں21 سالہ حمیرکو زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش ویرانے میں پھینکنے کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی عمر ورک کواس اندھے قتل کا سراغ لگانے کا کام سونپا۔ ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزم ادریس بھٹی اور اس کے ساتھی شوکت علی کو علاقہ تھانہ ہنجر وال سے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ادریس عورتوں کو سبز باغ دیکھا کر شادی کر لیتا ملزم نے اپنی تیسری بیوی زرینہ کی بیٹی مقتولہ حمیرا کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا جو کچھ عرصہ کے بعد حاملہ ہوگئی اور ادریس نے حمیرا کو قتل کرکے نعش اقبال ٹائون کے ایک خالی پلاٹ میں پھینک دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...