نشتر کالونی: بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے سے جھلس کر خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

لاہور (نامہ نگار) چھت پر کھڑے میاں بیوی پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے سے کرنٹ لگنے سے جھلس کر خاتون جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں گاؤںکا رہائشی 40 سالہ محمد الیاس اور اس کی 35 سالہ بیوی منیرہ بی بی چھت پر کھڑے تھے اچانک تیز ہوا کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ کر ان کے اوپر گر گئیں جس سے دونوں میاں، بیوی کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں منیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ محمد الیاس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ منیرہ بی بی کے تین بچے ہیں۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں سوگواری کی فضا چھا گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...