لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاء نے سکیم کے خلاف درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کے ذریعے تاجر ٹیکس چوروں کو تحفظ دیا گیا ہے جبکہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم تاجروں اور عام شہریوں میں امتیازی سلوک ہے۔ آئین کے تحت شہریوں سے امتیاز ی سلوک نہیں کیا جا سکتا اس لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی
Mar 18, 2016