اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی علی رضا سمیت دیگر سزا یافتہ ملزموں کو سمجھوتے کے تحت رہا کرنے کے مقدمات کو ایک ساتھ لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے جبکہ کراچی کے ڈکیتی کے ملزم معین الدین کے مقدمے میں شاہد حامد کو عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات میں بھی معاونت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے جمعرات کے روز مقدمے کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ اس طرح کی تمام مقدمات اکٹھے کر دیئے ہیں جن کو ایک ہی بنچ سن کر فیصلہ کر دے گا۔ عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔
سپریم کورٹ کا سمجھوتے کے تحت رہا ملزموں کے مقدمات ایک ساتھ لگانے کا حکم
Mar 18, 2016