این اے 245 پر ضمنی انتخاب 4 کے بجائے 7 اپریل کو ہوگا: الیکشن کمشن

Mar 18, 2016

اے پی پی

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 پر ضمنی انتخاب کی تاریخ دوبارہ مقرر کر دی ہے۔ الیکشن اب 4 کی بجائے 7 اپریل کو ہوگا۔ الیکشن کمشن کی طرف سے یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخاب کے دیگر مراحل سابقہ شیڈول کے تحت برقرار رہیں گے۔

مزیدخبریں