اسلام آباد (آئی این پی) یومِ پاکستان کی تقریب کے حوالے سے ریہرسل گزشتہ روز بھی ہوئی۔ تینوں مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ ریہرسل کے دوران تینوں افواج کے سکائی ڈائیورز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ ائرفورس کے جنگی جہازوں، نیوی ائرکرافٹ اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے فضائی ریہرسل کی۔ جے ایف تھنڈر اور ایف 16 طیارے بھی ریہرسل میں شامل تھے۔ ریہرسل میں لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان، ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ، لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفراقبال، کور کمانڈرز سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔