باری تعالیٰ کے 99ناموں میں کوئی ایک بھی تشدد کی علامت نہیں: مودی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ اﷲ تعالی کے ننانوے ناموں میں کوئی ایک نام بھی تشدد کی علامت نہیں ہے۔ نئی دہلی میں ’’صوفی ازم‘‘ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ صوفی ازم اسلام کی طرف سے دنیا کے لئے ایک بڑی کنٹری بیوشن ہے۔نریندرا مودی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے ہی ملکوں میں دوسرے ملکوں کے مقابلے میں زیادہ تباہی پھیلاتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے بابا بلھے شاہ کے کلام کا حوالہ دیا اور کہا کہ بابا بلھے شاہ نے کہا تھا کہ ’’خدا ہر دل میں بستا ہے‘‘ بلھے شاہ کی تعلیمات اور اقدار آج کی دنیا کی ضرورت ہے۔ نریندر مودی نے صوفی ازم کانفرنس کے شرکاء سے کہا کہ تشدد کے سیاہ بادلوں میں آپ دنیا کے لئے امید کی علامت ہیں جب کسی نوجوان کی آواز کو بندوق کے ذریعے خاموش کردیا جاتا ہے تو آپ اس وقت مسیحا بن کر سامنے آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن