ممبئی (این این آئی) نامور غزل گائیک غلام علی اپنے متعدد کنسرٹ منسوخ ہونے کے باوجود ایک مرتبہ پھر بھارت میں پرفارم کریں گے۔ 75 سالہ گلوکار غلام علی کو چار روزہ ثقافتی تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے دعوت دی گئی ہے جہاں غلام علی کے ساتھ مزید 9 فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع باون نگر میں اس ایونٹ کا انعقاد موراری باپو نے کیا جو 19 مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔
متعدد کنسرٹ منسوخ ہونے کے باوجود غلام علی کو بھارت میں پرفارم کرنے کی پھر دعوت
Mar 18, 2016